قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 13 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا۔ فلسطینیوں کی بے دخلی یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید العرش‘ کے ایام میں عمل میں لائی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے شہریوں میں القدس میں ’فتح‘ کے سیکرٹری شادی مطور، فلسطینی محکمہ اوقاف کے چار ارکان راید الزغیر، محمد الدباغ، حسام سدر، مھدی العباسی، محمود اللطیف، ایہاب زگیر، حمزہ زغیر، رامی فاخوری، جمیل العباسی، جہاد قوس، محمود المونس اور ثائر ابو صبیح شامل ہیں۔
ان فلسطینیوں کی 30 دن تک قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔