اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ مصری گیس پائپ لائن کے نصف سے زاید شیئرز اسرائیل اور امریکا کی کمپنیوں نے خرید لیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل اورامریکا کی کمپنیوں نے مصری گیس پائپ لائن جو العریش سے گذرے گی کے نصف سے زاید شیئرز خرید لیے ہیں۔ یہ شیئرز نصف ارب ڈالر کے عوض خریدے گئے ہیں۔
عبرانی اخبا’معاریو‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈیللک کیڈحیم‘ اورامریکا کی نوبل انرجی کمپنیوں نے ایسٹ گیس کومبانی سے سمندر سے گذرنے والی پائپ لائن ’EMG‘ سے ٹھیکے کے نصف شیئر خرید کئے ہیں۔
عبرانی اخبارات کے مطابق یہ ڈیل اسرائیل اور امریکا کی کمپنیوں کو سمندر سے پائپ لاین بچھانے، انہیں آپریٹ کرنے، عسقلان، العریش اور دیگر شہروں تک ملانے کے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے۔