چهارشنبه 30/آوریل/2025

امراض قلب سے بچنے کے 5 زریں طریقے!

جمعہ 28-ستمبر-2018

دنیا بھر میں سالانہ 1 کروڑ 73 لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

امراض قلب سے بچنے کے لیے ماہرین مختلف طبی طریقے، علاج، ادویات اور عادات تجویز کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین نے پانچ زریں طریقے اور اصول بیان کیے ہیں۔ امریکا میں دل کے امراض سے بچاؤ کے لیےکام کرنے والی ایک تنظیم نے پانچ مفید مشورے پیش کیے ہیں۔

وہ پانچ مشورے درج ذیل ہیں۔

باقاعدگی کے ساتھ ورزش دل کے عضلات کو مضبوط کرتی اور کولسٹرول میں خون کا دباؤ کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کھانے پینے میں محتاط رہیں۔ بہتر اور صحت مند غذا دل کو بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ایسی خوراک کو اپنا معمول بنائیں جو چربی سے محفوظ اور کم سے کم حراروں والی ہو۔

ہرقسم کی چکنائی کے استعمال سے بچیں اور ہلکا پھلکا کھانا کھائیں۔

میٹھی چیزوں سے حتی الوسع بچیں، شوگر، حلویات اور گیس مشروبات کا کم سے کم استعمال کریں۔

خوراک میں سوڈیم کی کم سے کم مقدار کو شامل کریں۔ اگرآپ زیادہ سوڈیم والی خوراک استعمال کررہے ہیں تو اس کے نتیجے میں حرکت قلب کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

مختصر لنک:

کاپی