چهارشنبه 30/آوریل/2025

تاریخ کا مہنگا ترین جنگی جہاز پہلی ہی پرواز میں تباہ!

اتوار 30-ستمبر-2018

امریکا میں تیار کیے جانے والے ’ایف 35‘ جنگی طیارے کو دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز سمجھاجاتا ہے۔ اس جہاز کو افغانستان میں جنگی مہمات میں استعمال کیا گیا مگر یہ پہلا موقع ہے کہ اس ماڈل کا ایک جنگی طیارہ امریکا میں اپنی پہلی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ’ایف 35‘ جنگی طیارہ امریکی بحریہ [میرینز] کی پیادہ یونٹ کو دیا گیا تھا۔ یہ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ساؤتھ کیرولینا کے بوفرٹ ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز کے پائلٹ نے کیبن سے کود کراپنی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ شدید زخمی ہوا ہے۔ اس کی صحت کے بارے میں تازہ معلومات نہیں ملی ہیں۔

خیال رہے کہ ’ایف 35‘ جنگی جہاز کی تیاری کا کام امریکی دفاعی کمپنی لاک ھیڈ مارٹن نے 1990ء میں شروع کیا تھا۔ اسے امریکا کی تاریخ کا مہنگا ترین جنگی جہاز کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت 100 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

کمپنی اگلے ایک عشرے میں4 کھرب ڈالر مالیت سے 2500  ایسے جہاز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی