چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہم ساتھ نہ ہوتے تو اللہ جانتا ہے کہ سعودی عرب کا کیا حال ہوتا:ٹرمپ

منگل 2-اکتوبر-2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرہم سعودی عرب کا ساتھ نہ دیتے تو اللہ جانتا ہے کہ سعودیہ کا حال کیا ہوتا۔ سعودی عرب کا وجود اور بقاء ہماری مرہرن منت ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ طویل بات کی۔ میں نے انہیں بتایا کہ ہم ساتھ نہ ہوں تو تمہارے جہاز اپنی حفاظت نہ کرسکیں، مگر ہمارا ساتھ دینے کی وجہ سے آپ محفوظ ہیں۔ ہمیں اس کے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔ ہمیں اس کا بدلہ ملنا چاہیے۔

ادھر سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی۔

امریکی صدر نے جلسے سے خطاب میں شکایت کہ امریکا سعدی عرب، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے دولت مند ملکوں کی مدد کرتا ہے مگر اس کے بدلے میں یہ ممالک امریکا کو کوئی فایدہ نہیں پہنچاتے۔ مستقبل میں یہ ممالک امریکا کو فایدہ پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان ملکوں کی فوجوں کی مدد کرتے ہیں۔ میں سوال کرتا ہوں کہ ہم ان دولت مند ممالک کی مددکیوں کرتے ہیں۔ہمیں ان ملکوں کی مدد کرنی چاہیے جو خطرناک معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ مگر ہم جاپان، سعودی عرب، جنوبی کوریا جیسے ممالک کی مدد کیوں کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی