شنبه 16/نوامبر/2024

ستمبر میں الخلیل شہر سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 80 فلسطینی گرفتار

جمعرات 4-اکتوبر-2018

فلسطین  میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ ستمبر میں قابض فوج نے الخلیل گورنری سے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران قابض فوج نے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں تین خواتین اسراء خضر لافی، غنیماتکو حراست میں لیا جب کہ ھناء مسک اور ورنا دویک کو رہا کردیا گیا۔

ستمبرکے مہینے میں قابض صہیونی حکام نے الخلیل کے 24 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔ 13 اسیران کی انتظامی حراست میں توسیع کی گئی۔ 15 مریضوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں 15 طالب علم اور 10 بچےشامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی