حال ہی میں جاپان میں ایک شخص کے پیٹ سے سرجری کے ذریعے قریبا آٹھ کلو گرام کرنسی کے سکے برآمد کیے۔ یہ حیران کن خبر حال ہی میں سامنے آئی جب ایک شخص نے پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت کی۔ اسے ٹوکیو کےایک اسپتال میں لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے پیٹ کا ایکسرے کیاتو پتا چلا کہ اس کے پیٹ میں کرنسی کے سکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرجری کے ذریعے مریض کے پیٹ سے 1894 سکے برآمد کیے گئے۔ان کا وزن کیا گیا تو وہ آٹھ کلو نکلے۔
اخبار ”لی مونڈ“ کے مطابق جاپانی شخص کو ‘بیکا’ نامی بیماری لاحق ہے۔ اس بیماری کا مریض عموما ایسی چیزیں خوراک کے طور پر کھانے کاعادی ہوتا ہے جن کا خورک کے ساتھ تعلق نہیں۔ مثلا اس بیماری کے مریض چاک، مٹی، سکےیا اس طرح کی دیگر اشیاء کھاتے ہیں۔
اکاون سالہ مریض کے پیٹ سے نکلنے والے سکےمختلف مالیت کےتھے۔140 ایک جاپانی ین،1642 دس جاپانی ین،8 سکے 50 جاپانی ین، پانچ سکے100 جاپانی ین کے تھے اور ان سب کی مجموعی مالیت 157 ڈالر کے برابر تھی۔