جمعه 15/نوامبر/2024

رام اللہ حکومت میں قومی مسائل کے حل کی اہلیت نہیں:حماس

جمعرات 11-اکتوبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی حکومت فلسطینی قوم کو درپیش مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ منگل کے روز فلسطینی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا گیا وہ غلط بیانی، جھوٹ اور دروغ گوئی پر مبنی ہے۔ فلسطینی حکومت رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی حکومت غزہ کی پٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائی میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے حماس پر الزام تراشی کررہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی کےعوام کو مشکلات میں ڈال کران کی تکالیف لذت محسوس کررہی ہے۔رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے غزہ کا محاصرہ مسلسل جاری ہے اور رام اللہ اتھارٹی غزہ کے عوام کے حقوق کے حوالے سے مسلسل غیرذمہ دارانہ طرز عمل پر چل رہی ہے۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ رامی الحمد اللہ کی حکومت میں ملک کے مسائل، انتظامی امور اور قومی نوعیت کے مسائل کے حل کی اہلیت نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی