امریکا میں سائنسدانوں کی جانب سے کی ایک گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وزن میں کمی کے نتیجے میں چھاتی کے کینسر کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کا چھاتی کے کینسر کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے۔ انڈیانا یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ جو افراد بالخصوص خواتین اپنا وزن کنٹرول کرتی ہیں، ان کے ہاں چھاتی کے کینسر کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
اس تحقیق کے دوران ماہرن نے 61335 خواتین کا تجزیہ کیا۔ ان کی عمریں 50 اور 70 سال کے درمیان تھیں۔یہ تحقیق تین سال تک جاری رہی۔
وزن کم کرنے والی خواتین میں چھاتی کے کینسر کے خطرات میں 12 فی صد کمی دیکھی گئی۔
تحقیق کے نگران روان شلیپوسکی کا کہنا ہے کہ تھوڑے عرصے کے لیے وزن کم کرنے کے دو رس مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔