شنبه 16/نوامبر/2024

فضائی آلودگی منہ کے کینسر کا موجب!

ہفتہ 13-اکتوبر-2018

امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ ہو اور فضائی آلودگی منہ کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔ اس تحقیق میں تائیوان کے محققین نے بھی حصہ لیا اور اسے ایک سائنسی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فضائی آلودگی منہ کے کینسر جسے”بی این5، 2 یا "پی ایم 25” کہا جاتا ہے کا موجب بن سکتی ہے۔ اس کیسنر کا دائرہ دو اعشاریہ پانچ فی صد ہوتا ہے۔ یہ پھیھپڑوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

ماہرین نے سنہ 1998ء سے 2011ء  کے دوران تائیوان میں فضائی آلودگی کا جائزہ لیا اور تائیوان کے 64 قصبوں کو اس میں شامل کیا گیا تھا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے دوران کاربن آکسائیڈ، کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائتروجن، اور کئی دوسری گیسیں انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی