فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر یہودی آباد کاروں کو چاقو گھونپ کر زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے حوارہ چیک پوسٹ کے قریب ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھونپنے میں ملوث 19 سالہ عزام احمد قاسم حج علی کو نابلس کے نواحی علاقے جماعین سے حراست میں لیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے جماعتین میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو حراست میں لیے لیا۔ ایک کی شناخت 19 سالہ احمد قاسم حج علی اور دوسرے کی رامز ھشام حشاش کے نام سے کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دونوں فلسطینیوں کو رات گئے جماعین میں ناکہ لگا کرحراست میں لے لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور کارروائی کی ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی گئی۔