چهارشنبه 30/آوریل/2025

جمال خاشقجی کا قتل، برطانیہ سعودیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے تیار

اتوار 14-اکتوبر-2018

برطانوی حکام نے حال ہی میں استنبول میں لاپتا ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے واقعے میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے بعد سعودی عہدیداروں پر پابندیاں عاید کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ لندن حکومت سعودی سیکیورٹی عہدیداروں کی ایک فہرست تیار کر رہے ہیں جن پر انسانی حقوق کی سنیگن پامالیوں اور استنبول میں سعودی قونصل خانے میں مبینہ طور پر جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "ماگنیٹسکی” قانون میں ترمیم کے ذریعے سعودیوں پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر انہیں بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کے ناقد سمجھے جانے والے صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد وہ واپس نہیں آئے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ خاشقجی کو دھوکے سے قونصل خانے بلا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے قتل کردیا گیا ہے۔

ترکی نے خاشقجی کے قتل کے حوالے سے دستاویزی ثبوت، آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیاہے۔ سعودی عرب خاشقجی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتا ہے۔ سعودیہ کا کہنا ہے کہ خاشقجی سفارت خانے میں آنے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی