شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل نے الخلیل میں نئی یہودی کالونی کی تعمیر کی منظوری دے دی

پیر 15-اکتوبر-2018

اسرائیلی حکومت نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک نئی یہودی کالونی کے قیام کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی ویب سائیٹ "سیروگیم” کی جانب سے شائع کی گئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے الخلیل میں 21 لاکھ 60 ہزار شیکل کی لاگت سے 31 نئے مکانات کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔

ادھر اسرائیل کے سابق وزیر دفاع ایہود باراک نے موجودہ وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین کو الخلیل میں ایک نئی یہودی کالونی کے قیام پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے الخلیل میں ایک نئی کالونی کی تعمیر کی منظوری دیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر خبردارکیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی