جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی امداد اسرائیل کے لیے وحشیانہ جارحیت کا لائسنس ہے: حماس

پیر 22-اپریل-2024

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کے لیے اربوں ڈالر کی نئی فوجی امداد منظور کرنے کی مذمت کی ہے۔ اس امداد کا مقصد اسرائیل کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ حمایت، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، صہیونی انتہا پسند حکومت (اسرائیل) کے لیے ہمارے عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت جاری رکھنے کا لائسنس اور گرین سگنل ہے۔‘

’ہم اس اقدام کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف فاشسٹ قابض فوج کی طرف سے شروع کی جانے والی قتل عام کی جنگ میں باضابطہ طور پر امریکی شمولیت اور شراکت داری کی تصدیق سمجھتے ہیں۔‘

امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کو غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں امریکہ کے تاریخی اتحادی اسرائیل کو 13 ارب ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ ’انتہائی قابل ستائش امدادی بل‘ اسرائیل کی مضبوط حمایت کو ظاہر کرتا ہے اور ’مغربی تہذیب کا دفاع کرتا ہے۔‘

امریکی بل میں کہا گیا ہے کہ ’غزہ اور دنیا بھر کی دیگر کمزور آبادیوں میں انسانی امداد کی اشد ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نو ارب ڈالر سے زائد مختص کیے جائیں گے۔‘

مختصر لنک:

کاپی