چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا غزہ کے حوالے سے اجلاس منسوخ، آرمی چیف کا دورہ امریکا منسوخ

جمعرات 18-اکتوبر-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے حوالے سے پائی جانے والی کشیدگی کے دوران اسرائیلی کابینہ کا خصوصی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری طرف صہیونی آرمی چیف نے امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ‌ کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی کابینہ کا اجلاس ملتوی کرنے اور آرمی چیف کے دورہ اسرائیل کی منسوخی کی وجہ غزہ میں کشیدگی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے امریکا جانے کااعلان کیا تھا تاہم غزہ میں کشیدگی کے بعد ان کا دورہ امریکا بھی منسوخ ہوگیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے درجنوں‌مقامات پر بمباری کی جس کے نیتجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے غزہ کی پٹی کی دوسری طرف راکٹ حملے کیے گئے تھے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی