اسرائیلی فوج نے صارفین کے نجی سطح کے رابطوں اور ان کی مواصلاتی تال میل تک رسائی کے لیے سائبر کمپنیوں سے تجاوزی طلب کی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے Facebook ،Twitter ،Instagram ،Google اور YouTube. جیسی بڑی سائبر کمپنیوں تجاویز مانگی ہیں تاکہ صارفین کے ذاتی نوعیت کے رابطوں تک رسائی کے لیے نیا کنٹرول سسٹم قائم کیا جا سکے۔
عبرانی اخبار "ہارٹز” کی طرف سے جاری کردہ پورٹ بتایا گیا ہے کہ فوج کی طرف سے سائبر کمپنیوں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ عام صارفین کے ذاتی مواصلاتی رابطوں کی معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا عوام یا عام شہریوں سے اس کی مراد اسرائیلی شہری ہیں یا وہ فلسطینیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنا چاہتی ہے۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسے فوج کی طرف سے تیار کردہ ایک دستاویز ملی ہے جو سنہ 2016ء میں تیار کی گئی تھی۔ اس مین سائبر کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عبرانی، عربی اور انگریزی زبانوں میں سوشل میڈیا پر صارفین کے باہمی رابطوں کی تفصیلات مہیا کریں یا ایسا کنٹرول سسٹم قائم کرنے میں مدد کریں جس کے ذریعے سوشل میڈیا پر صارفین کی مانیٹرنگ کی جاسکے۔