غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین مصر کے انٹیلی جنس حکام کے مطابق ڈائریکٹر انٹیلی جنس میجر جنرل عباس کامل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور رام اللہ کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مصری انٹیلی جنس چیف کا دورہ غزہ اور رام اللہ ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حماس رہ نما ڈاکٹر موسیٰابو مرزوق نے ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مصری انٹیلی جنس وزیر کے دورہ غزہ اور رام اللہ کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مصری انٹیلی جنس چیف نے آج جمعرات کو غزہ کی پٹی میں پہنچنا تھا جس کے بعد ان کا رام اللہ کا دورہ بھی شیڈول میں شامل تھا۔ اس سے قبل مصری انٹیلی جنس کے عہدیدار احمد عبدالخالق غزہ کے اور رام اللہ کے دورے پرآئے تھے۔