اسپین میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کے جسم میں کولسٹرول اور یورک ایسڈ کی مقدار غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے اور ان میں انسولین کے لیے مزاحمت کرنے کی طاقت متاثر ہوتی ہے جو براہ راست دل کی صحت اور خون کی شریانوں کے مسائل کا موجب بنتی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین میں کی جانے والی تحقیق میں 8 سے 12 سال کے 203 بچوں کے ناشتے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
ماہرین نے بچوں میں کولسٹرول اور یورک ایسڈ کی مقدار کا خاص طور پر جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ جسم میں انسولین کے لیے مزاحمت کرنے والے خلیات پر بھی توجہ مرکوز کی۔
تحقیق سے پتا چلا کہ باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ نہ کرنے والے 13 فی صد بچوں میں کولسٹرول اور یورک ایسڈ کے مقدار کافی حد تک بڑھ گئی تھی۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ بچوں کا ناشتےمیں بھاری خوراک استعمال کرنا دل کی صحت اور خون کی شریانوں کی تندرستی کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے اور جو بچے متوازن غذا اور خوراک سے محروم رہنے کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ سے ناشتہ نہیں کرتے، ان کے دل اور خون کی شریانیں متاثرہوسکتی ہیں۔