چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: پر امن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ، دسیوں افراد زخمی

ہفتہ 20-اکتوبر-2018

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیں پر قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہو کرحق واپسی اور غزہ پر عاید کردہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے احتجاج کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 130 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 25 بچے اور طبی عملے کے چار کارکن اور ایک صحافیہ شامل ہیں۔

دوسری جانب ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے بیشتر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہریوں کا غیر مسبوق احتجاجی مظاہرے ہوئےجس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔

ادھر خان یونس کے مقان پر اسرائیلی فوج نے ڈرون طیاروں کی مدد سے فلسطینی شہریوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون کی مدد سے گیسی آتش گیر غبارے پھینکنے والوں پر حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی سرحد پر 30 مارچ سے جاری احتجاج کے دوران اب تک 215 فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی