شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی انٹیلی جنس کا کرنل گرفتار کرلیا

ہفتہ 20-اکتوبر-2018

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں‌ایک کارروائی کے دوران فلسطینی انٹیلی جنس کا ایک حاضر سروس کرنل حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مرکز منتقل کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز بیت المقدس میں تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمال مغربی بیت المقدس کےالجدیرہ قصبے میں گھات لگا کر فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر برائے القدس کرنل  جہاد الفقیہ کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے”المسکوبیہ” سینٹر منتقل کر دیا۔

جہاد فقیہ کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں‌ ہوسکی، صہیونی حکام کی طرف سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی نے بھی کسی سینیر انٹیلی جنس افسر کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بارےمیں کوئی تبصرہ نہیں‌ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی