چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ماہی گیر بھی غیر محفوظ

اتوار 21-اکتوبر-2018

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے دو فلسطینی ماہی گیروں کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا ان اور کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقے بیت لاھیا کے قریب سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والےماہی گیرروں کا گھیرائو کیا گیا۔ قابض فوج نے دو ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ  ان کی دو کشتیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔

فلسطینی ماہی گیر یونین کے انچارج نزار عیاش نے بتایا کہ قابض فوج نے جن دو ماہی گیروں کو حراست میں لیا ہے، ان کی شناخت کریم اور محمد وحید ابو حسان کے ناموں سے کی گئی ہے اور وہ دونوں سگےبھائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں فلسطینی ساحل سے صرف تین میل کے فاصلے پر تھے اور یہ فاصلہ صہیونی حکومت کی طرف سے ماہی گیری کے لیے مجاز قراردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم المیزانکے مطابق صہیونی فوج نے رواں سال فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق کی 232 بار سنگین پامالیاں کیں اور 39 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی