غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 مزیداجتماعی قتل عام کیے ہیں جن میں 32 شہید اور 59 زخمی ہیں جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
اس نے تصدیق کیکہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 34183 شہید اور 77143 زخمیہوئے ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء اور زخمی دبے ہوئے جن تکایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
گذشتہ 7 اکتوبرسے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے، جس کےنتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکےہیں۔ غزہ کی پٹی کا تقریبا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ اور عمارتیں تباہ کی گئی ہیں۔