قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ریلی میں شریک متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے ایک مقامی عیسائی پادری کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ عیسائی گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی قبضے کے خلاف القدس کی عیسائی آبادی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پرانے بیت المقدس میں ہونے والے اس مظاہرے میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا۔
مظاہرین پرانے بیت المقدس میں واقع دیر سلطان قبطی چرچ کی مرمت پر پابندی کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف بھی احتجاج کررہے تھے۔
اس موقع پر قابض فوج نے ایک مقامی عیسائی راھجب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔