اسرائیلی قابضفوج نے منگل کی شام اعلان کیا کہ "ریزرو میجر” کے عہدے کا ایک فوجی شمالیغزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولیوں سے مارا گیا۔
قابض فوج کےترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ میجر (ریزرو) کے عہدے کا افسر سالم الخارشاتجو غزہ ڈویژن میں شمالی بریگیڈ میں شارپ شوٹر کے طور پر کام کرتا تھا شمالی غزہ میںزمینی لڑائی کے دوران مارا گیا۔
نئے میجر کیہلاکت کے بعد اعلان کردہ اور سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہلاکتوں کے مطابق قابض فوج میںہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 اکتوبر 2023 سے 606 ہو گئی۔ غزہ کے اندر زمینی لڑائیوںمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 261 بتائی جاتی ہے۔
پیر کو قابض فوجنے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران 24گھنٹوں کے اندر اس کے 8 افسران اور فوجی زخمی ہوئے۔
قابض فوج کےترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ 7اکتوبر سے اب تک 3294 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 1583 فوجی زمینی لڑائی کےدوران زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک 512 افسران اور سپاہی شدید زخمی ہوئے ہیں اور258 افسر اور سپاہی غزہ میں زخمی ہونے کے بعد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 24 کوشدید زخم آئے ہیں۔