جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مزاحمت کار کی گرفتاری میں ناکامی، لائبرمین کے استعفے کا مطالبہ

جمعرات 1-نومبر-2018

تین ہفتے قبل غرب اردن میں دو یہودی آباد کاروں کو قتل  کرنے کے بعد فرار ہونے والے فلسطینی مزاحمت کار کی گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کے استعفے کے لیے عوامی دبائو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے مزاحمت کر اشرف نعالوہ کی گرفتاری میں ناکامی پر وزیر دفاع سے مستعفی ہونے کے لیے مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ اشرف نعالوہ نے سات اکتوبر کو غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں برکان یہودی کالونی میں گھس کر دو آباد کاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔ اشرف خود کارروائی کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا تاہم اسرائیلی فوج اس کی تلاش کے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے۔

اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کے انٹیلی جنس ادارے اشرف نعالوہ کو تلاش کرنے اور اسے پکڑنے میں اب تک ناکام ہیں جس پر یہودی آباد کاروں میں فوج اور حکومت کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی