آج کے دور میں شوگر ایک عام مرض بن چکا ہے اور ہر دوسرے شخص کو ذیابیطس کی شکایت کرتے سنا جاسکتا ہے۔ ماہرین طیب اس کے علاج کے ساتھ ساتھ بعض ایسی خوراکیں بھی تجویز کرتے ہیں جن سے خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو دوسرے درجے کے ذیابیطس کا شکار ہوں وہ روزانہ رات کو سیب سے تیار کردہ مشروب کا ایک گلاس پی لیں۔ اس سے خون میں شوگرکی مقدار کم کرنے میں غیرمعمولی مدد ملے گی۔ ماہرین صحت نے اس مشروب کو خون میں شوگر کنٹرول کرنے کے لیے "جادووئی” مشروب قرار دیا ہے۔
یونانی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے میںمدد دیتا ہے۔ چونکہ اس میں کاربو ہائیڈریٹ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیب کے مشروب کو خون میں شوگر کم کرنے کا جادووئی مشروب قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیب کا مشروب کا 20 گرام بھی مطلوبہ نتائج کے حصول میں معاون ہوسکتا ہے۔
سیب کا مشروب جسم کے خلیات کو انسولین کے ساتھ فعال انداز میںکام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دوسرے درجے کے ذیابیطس کے شکار افراد کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔