امریکا کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک نئی پروٹین دریافت کی ہے جو انسانی جسم میں خوراک کو متوازن رکھنےمیں معاون ثابت ہوگی اور جسم کے بے تحاشا موٹا ہونے سے بچانے میں مدد دے گی۔
امریکا کی جارج ٹائون یونیورسٹی کے زیراہتمام کی جانے والی تحقیق ایک سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
ماہرین نے اس پروٹین کو "FGFBP3” کا نام دیا ہے۔ یہ پروٹین چربی کے اثرات میں توازن پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا تجربہ موٹے چوہوں پر کیا گیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ 18 روز تک پروٹین کے مسلسل استعمال سے چوہوں کےوزن میں دو تہائی کمی آئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پروٹین انسانی جسم میں قدرتی انداز میں کام کرتی ہے۔ اسے شوگر کے مریضوں کے علاج، جگر کے موٹا ہونے اور غذائی مسائل کے شکار افراد کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔