جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کا انسپکٹر جنرل تبدیل

اتوار 4-نومبر-2018

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے جمعہ کے روز صہیونی ریاست کے انسپکٹر جنرل پولیس”آئی جی” کو تبدیل کردیا۔

داخلی سلامتی کے وزیر کے حکم پرسبکدوش آئی جی کی جگہ جنرل ریٹائرڈ موشے ارڈی کو نیا انسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس کی تبدیلی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد گولڈ برگ کمیتی بھی اس تعیناتی پر اپنی رائے دے گی۔

خیال رہے کہ گولڈ برگ کمیٹی اسرائیل میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کی شفافیت بنانے کے لیے حکومتی فیصلوں پر اپنی رائے دیتی ہے اور اس کمیٹی کے فیصلے کو حتمی سمجھا جاتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے داخلی سلامتی کے وزیر کی جانب سے پولیس چیف کی تبدیلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی