شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کو الخلیل آباد کاری کی اجازت

پیر 5-نومبر-2018

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں کو وسیع پیمانے پر مکانات اور دیگر تعمیرات کی اجازت دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کو الخلیل میں الحسبہ کی سبزی منڈی میں کیثرالمنزلہ مکانات کی تعمیر کی اجازت دی ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے قیام اسرائیل سے قبل ملکیت جتلاتے ہوئے یہودیوں کو گھروں کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مشیر قانون ایٹائے اوفیر نے 20 سال سے تعطل کا شکار تعمیراتی منصوبے پرکام شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس منصوبے کی منظوری حال ہی میں حکومتی مشیر کی جانب سے دی گئی تھی۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ "سیروگیم” کے مطابق حکومت نے الخلیل میں یہودیوں کو 31 گھروں کی تعمیر کی اجازت دی ہے۔ ان مکانات کی تعمیر پر 21 اعشاریہ چھ ملین شیکل کی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی