چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی ایلچی اور نیتن یاھو کی”صدی کی ڈیل”، غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت

منگل 6-نومبر-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے تل ابیب میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امریکا کے مجوزہ امن پلان "صدی کی ڈیل” اور غزہ کی پٹی میں امن وامان پر بات چیت کی گئی۔

عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ میں نیتن یاھو اور گرین بیلٹ کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے امکانات، امریکا کے مجوزہ امن منصوبے صدی کی ڈیل اور غزہ کی پٹی میں امن وامان پر غور کیا گیا۔

عبرانی اخبار کے مطابق گرین بیلٹ گذشتہ ہفتے کےاختتام پر اسرائیل پہنچے تھے جہاں انہوں‌نے اسرائیلی حکام کے ساتھ صدی کی ڈیل پر بات چیت کی۔ عن قریب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس منصوبے کو فلسطینیوں کے سامنے بھی پیش کریں‌ گے۔

اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امریکا کا امن منصوبہ پیش کرنےکے لیے تیار ہے اور اس کا مسودہ بھی تحریر کرلیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اسے پیش کردیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی