فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت کے لیے مصر کا ایک سیکیورٹی وفد غزہ پہنچا ہے جہاں اس نے مقامی فلسطینی قیادت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
فلسطینی بارڈر حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری انٹیلی جنس کے فلسطین شعبے کےانچارج احمد عبدالخالق اور ادارے کے ایک دوسرے عہدیدار ھمام ابو زید گذشتہ روز بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔
وفد نے گذشتہ روز اور آج بھی غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے ساتھ فلسطینیوں میں مصالحت اور جنگ بندی کے امور پر بات چیت کی۔