شنبه 03/می/2025

الخلیل: اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

منگل 6-نومبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل مین اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ "0404” کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کریات اربع یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری جب اس نے یہودی آباد

کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں سڑک پر پڑے دیکھا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے اس کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے انہیں قریب جانے اور طبی مدد کرنے سے روک دیا۔ بعد ازاں اسے زخمی حالت میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مختصر لنک:

کاپی