شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوجی آڈر کے تحت القدس کے فلسطینی گورنر کے داخلے پر پابندی

جمعہ 9-نومبر-2018

اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کے خلاف ایک نیا فوجی آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدنان غیث کو آئندہ چھ ماہ تک غرب اردن میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے عدنان غیث کو جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ القدس کے فلسطینی گورنر اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے اور اشتعال انگیزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ وہ اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے آئندہ چھ ماہ تک ان کے غرب اردن کے علاقوں میں داخلے پر پابندی عاید کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری نوٹس پر جواب کے لیے عدنان غیث کو 72 گھنٹے کا وقت دیا گیاہے جس کے بعد اتوار کے روز ان سے جاری تفتیش کو مکمل کردیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی