اسرائیلی حکام نے ایک شہید فلسطینی نو جوان کا جسد خاکی کل جمعہ کے روز شہادت کے 50 دن کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیا سے تعلق رکھنے والے محمد علیان کو اسرائیلی فوج نے پچاس روز قبل شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔
گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے بیتونیا چوکی پر شہید کے ورثاء کو جسد خاکی حوالے کیا گیا۔
علیان کو اسرائیلی فوج نے قریبا دو ماہ قبل القدس میں باب العامود کے قریب "المصرارہ” کے مقام پر یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔