اقوام متحدہ کے رابطہدفتر برائے انسانی امور نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونسکے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 165 لاشوں کیشناخت ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہاب تک سامنے آنے والی لاشوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے 20 کو اسرائیلی فوج نے زندہ حالت میں منوں مٹی کے نیچے دفن کردیاتھا۔
’یو این‘ دفتر نے فلسطینی سول ڈیفنس کے حوالے سے کہا کہ "بقیہ227 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ زیادہ تر لاشوں کو مسخ کردیا گیا تھا اورانہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں دفن کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ گل سڑ گئی تھیں۔انہیںزیرزمین تین میٹرکی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔
اپنی رپورٹ میں،دفتر نے فلسطینی سول ڈیفنس سے مطالبہ کیا کہ وہ "آزادانہ تحقیقات کرے، جس میںتقریباً 20 لاشوں کی فرانزک جانچ بھی شامل ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہانہیں زندہ دفن کیا گیا ہے”
دفتر نے اشارہ کیاکہ "ناصر میڈیکل کمپلیکس میں تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں، ایک مردہ خانےکے سامنے، دوسری اس کے پیچھے اور تیسری ڈائیلاسز کی عمارت کے قریب سے ملی ہے جہاںچار سو سے زاید لاشوں کو برآمد کیا گیا۔ ان میں بچوں اور خواتین لاشیں بھی شاملہیں۔”