جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف القدس میں فلسطینی سراپا احتجاج

بدھ 14-نومبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں‌ کے بعد فلسطین کے دوسرے شہروں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر سیکڑوں فلسطینیوں نے اہالیان غزہ کی حمایت اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کی حمایت میں ریلی نکالنے کی پاداش میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ ان کی شناخت جمیل العباسی، جہاد قوس، محمود المونس اور روحی کلغاصی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر اتوار کے روز سے جاری حملوں میں ایک درجن فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی