جمعه 15/نوامبر/2024

آوی گیڈور نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، کل اتوار کو منظوری کیا جائے گا

ہفتہ 17-نومبر-2018

سبکدوش ہونے والے اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اپنے عہدے سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دینے کے بعد استعفیٰ وزیراعظم کے سامنے پیش کردیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لائبرمین کا استعفیٰ کل اتوار کے روزمنظور کیا جائے گا۔

عبرانی اخبارات کے مطابق لائبرمین کی جانب سے استعفیٰ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو پیش کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کل اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 10 بجے کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں متبادل وزیردفاع کے بارے میں‌ غور کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق کل جمعہ کو اسرائیلی وزیرتعلیم نفتالی بینٹ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی تھی۔ بینیٹ وزارت دفاع کے عہدے کے امیدوار ہیں اور وہ وزارت تعلیم کا قلم دان چھوڑ کر اہم ترین وزرات دفاع کا عہدہ لینا چاہتے ہیں۔

شدت پسند سمجھے جانے والے آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ ہفتے ہونے والی ایک فوجی کارروائی اور فلسطینیوں کے جوابی حملوں کے بعد عہدے اسے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی تجزیہ نگاروں کے مطابق لائبرمین نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی کارروائی ناکام بنانے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئےاستعفیٰ دیا۔

مختصر لنک:

کاپی