مصر کی جنرل انٹیلی جنس کا ایک وفد گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی دورے کے بعد واپس قاہرہ پہنچ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری انٹیلی جنس حکام کا وقد میجر جنرل احمد عبدالخالق کی قیادت میں تین روزہ دورے پر غزہ کی پٹی کے دورے پرآیا تھا جہاں وفد نے فلسطینی دھڑوںکی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
یہ وفد گذشتہ روز غرب اردن کی شمالی گذرگاہ بیت حانون سے غرب اردن روانہ ہوگیا جہاں سے وہ مصر کے روانہ ہوگیا۔
مصری انٹیلی جنس کے وفد نے غزہ میں حماس کے مقامی رہ نما یحییٰ السنوار اور جماعت کے دیگر رہ نمائوں سے ملاقات کی۔ مصری انٹیلی جنس کے وفد نے غزہ میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈ کےشہداء کی تعزیتی تقریب میں بھی شرکت کی۔
بعد ازاں مصری وفد نے حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار سے بھی ملاقات کی اور ان سے فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔