یکشنبه 17/نوامبر/2024

میلاد النبی کے موقع پر فلسطینی مسجد اقصیٰ کے لیے رخت سفرباندھ لیں:صبری

پیر 19-نومبر-2018

ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ اسراء ومعراج کے سفر کا حصہ ہے اور اس کی اسلام میں کئی حوالوں سے خاص اہمیت ہے۔ میلاد النبی کے موقع پر فلسطین کے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں وقت گذارنے، عبادت، نوافل اور علم وذکر کی محافل میں شرکت کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں میلاد النبی کے موقع پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 576ء کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس دن کی عظمت اور عبرت پر علماء بات کریں گے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال نبی اکرم صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔ یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ عالم اسلام کی مسلسل توہین جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میلاد النبی جیسا عظیم موقع ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دوسری جانب عالم اسلام اور قبلہ اول کے خلاف دشمن کی سازشیں جاری ہیں۔ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کو میلاد النبی کے موقع پر اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی