قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل کے جنوبی قصبے یطہ میں ایک فلسطینی گھر کو مسمار کرنے کا نوٹس پہنچا دیا گیا ہے۔
الخلیل میں قومی کمیٹی برائے انسداد آبادکاری کے معاون راتب الجبور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری محمد ابو فانوس کے گھر کو مسمار کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھر اسرائیلی لائسنس کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔