اسرائیلی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس کی حفاظتی تحویل میں مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا۔
مسجد اقصیٰ کے محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق 46 یہودی آبادکار صبح کے اوقات میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے اور انہوں نے وہاں پر تلمودی رسومات ادا کیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 28 اسرائیلی حکومتی عہدیدار اور 11 فوجی افسران بھی ان آبادکاروں کے ساتھ تھے۔
اسرائیلی پولیس نے آبادکاروں کی موجودگی کے دوران کے ان کے گرد سخت حفاظتی پہرہ رکھا اور ان کی السلسلہ گیٹ سے واپسی تک سختی رکھی۔