شنبه 03/می/2025

صور باھر کے فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی جرمانہ

منگل 20-نومبر-2018

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب واقع صور باھر گائوں کے فلسطینی  شہریوں پر بھاری جرمانے عاید کئے ہیں۔

مقامی عہدیدار عماد عمیرہ کے مطابق اسرائیلی پولیس بلدیہ کے کچھ عملے کے ساتھ گائوں میں داخلے ہوئی اور انہوں نے مقامی شہریوں کو جرمانہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

عمیرہ نے خبر رساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے مقامی رہائشیوں کو تحقیقات کے لئے طلب کرنے کے نوٹ بھی تھما دئیے تاکہ وہ گائوں میں غیر لائسنس شدہ عمارتوں اور املاک کے حوالے سے معلومات لے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام کوششیں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی زندگی کو مشکل بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی