مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے خصوصی معاون نکولائی ملادینوف نے خبردار کیا ہے کہ محاصرہ زدہ غزہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے غزہ کے عوام پر مسلط طویل محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ملادینوف نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی صورتحال کا ادراک کرے اور اس پر عاید پابندیوں میں نرمی لائے تاکہ عام شہریوں کی زندگی میں بہتری آسکے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ملادینوف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت کے استعمال سے باز رہے۔