چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں زخمی نوجوان شہید ہو گیا

بدھ 21-نومبر-2018

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 17 سالہ عبدالرحمان ابو جمال کو جبل المکبر گائوں کے پولیس سنٹر کے باہر گولی کا نشانہ بنایا تھا۔ عبدالرحمان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ چاقو سے اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے لگے تھے۔

ابو جمال کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے وکیل نے انہیں بتایا کہ ان کا بیٹا بیت المقدس کے ایک اسرائیلی ہسپتال میں شہید ہوگیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدالرحمان کے حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روز ابو جمال کے خاندان کو گرفتار کر لیا تھا اور اس کے بعد ان کے گھر کو مسمار کرنے کے بعد ان کو چھوڑ دیا۔

مختصر لنک:

کاپی