شنبه 16/نوامبر/2024

705 اسرائیلی رکاوٹیں فلسطینی نقل وحرکت کی راہ میں حائل

جمعرات 22-نومبر-2018

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور [OCHA] کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کی سڑکوں پر 705 مستقل رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہیں جن کی مدد سے فلسطینی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

تنظیم کی رپورٹ کے مطابق یہ شرح دسمبر 2016ء کی مجموعی شرح سے تین فی صد زیادہ ہے۔

یہ رکاوٹیں اسرائیلی فوج کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے سبب لگائی گئی ہیں۔ ان رکاوٹوں میں 140 ناکوں پر اسرائیلی فوج تعینات ہوتی ہے، 165 ناکے بغیر کسی سیکیورٹی سٹاف کے ہوتے ہیں جبکہ 149 مزید رکاوٹیں مٹی کے ڈھیر سے لگائی گئی ہیں اور 251 رکاوٹوں میں خندقیں وغیرہ شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی