چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا پر قابض فوج کے حملے میں 66 زخمی

پیر 18-ستمبر-2023

 

ہفتہ کی صبح سویرےغرباردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں اسرائیلی قابض فوج نےطاقتکا استعمال کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو زخمی کردیا۔

 

قابض فوج کی طرفسے درجنوں گھروں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی تھی۔ اور تلاشی کے دوران حوارہمیں مزاحمتی کارروائی کرنے والے مزاحمت کاروں کو تلاش کیا جا رہا تھا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض گشتی دستوں نے آدھی رات کے بعد قصبے پر کئی سمتوں سے دھاوا بول دیااور اس کے مختلف محلوں میں پھیل گئے۔ انہوں نے چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لیان کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

 

کئی محلوں میںپرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران قابض فورسز نے گھروں کی طرف بڑے پیمانے پر اسٹن گرینیڈاور آنسو گیس کے گولے داغے۔

 

ایمبولینس کےعملے نے 66 سے زائد زخمیوں کا علاج کیا جن میں آنسو گیس سے متاثرہ 63 شامل تھے۔ان میں سے ایک کو علاج کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

مساجد کے مقرریننے قابض افواج کا مقابلہ کرنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کی حفاظت کے لیے کال جاری کی۔

 

گذشتہ منگل 12ستمبر کی شام سے بیتا قصبے پر لگاتار چھاپوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض فوج نےقصبے کے داخلی راستے کے قریب فائرنگ کے حملے میں آباد کاروں کے معمولی زخمی ہونے کےبعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی