شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، القدس کے گورنر سمیت 9 فلسطینی گرفتار

اتوار 25-نومبر-2018

اسرائیلی فوج نے آج اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بیت المقدس کے فلسطینی گورنر سمیت 9 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصباح ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی گورنر عدنان غیث کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیت فجار کے مقام سے چھاپے کے دوران دیسی ساختہ اسلحہ بھی ملا ہے۔

مرکز کے نامہ نگاروں کے مطابق غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران تین بچوں محمد یحییٰ ثوابتہ، عامر خالد عیسیٰ طقاطقہ، ھشام ماھر طقاطقہ کے علاوہ ابراہیم طقاطقہ، ایھم غسان ثوابتہ کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر نابلس شہر میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے ابراہیم منصور، دائود منصور کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں القبیبہ کے مقام پرچھاپہ مار کارروائی کےدوران اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی اسیران احمد اور محمد خالد عویسات کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھرں میں‌موجود موبائل فون قبضے میں لے لیے۔ سلوان میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی گورنر عدنان غیث کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر جنین میں بیت قاد کے مقام سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا، اس کی شناخت محمد نصار کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں رات گئے اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کر دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ قلقیلیہ میں فلسطینی شہریوں اورائیلی چھاپہ مار فوج کے درمیان تصادم کی اطلاعات  ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی