دوشنبه 05/می/2025

جنرل ایال زامیر اسرائیل کا نیا ڈپٹی آرمی چیف مقرر

پیر 26-نومبر-2018

اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے اپنے مقرب فوجی جنرل میجر جنرل ایال زامیر کو مسلح افواج کا ڈپٹی کمانڈر ان چیف مقرر کیا ہے۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے جنرل آفیف کوخافی کو نیا آرمی چیف مقرر کیا ہے جن کہ میجر جنرل زامیر کوان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل زامیر اسرائیلی وزیراعظم کے مقربین میں شامل ہیں اور انہوں نے جنرل زامیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہ سدرن ملٹری کمانڈ کے سربراہ اور نیتن یاھو کے ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

گذشتہ منگل کو تعیناتی کمیٹی نے جنرل کوخافی کی بہ طورآرمی چیف تعیناتی کی توثیق کردی تھی جس کے بعد ان کے آرمی چیف بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی