اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 12 سال تک قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے ایک ارنی شہری علاء حماد کو گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔
اردن کے مقام اخبارات کے مطابق علاء حماد کو اسرائیلی عدالت سے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
حماس کو اسرائیلی فوج کی جانب سے 2006ء میں غرب اردن سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام کے تحت اسے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
رہائی پانے والے فلسطینی کے پاس اردن اور فلسطین دونوں کی شہریت ہے تاہم اس کا خاندان اردن میں آباد ہے۔