شنبه 16/نوامبر/2024

ایران کا غزہ میں زخمی مظاہرین کی طبی اور مالی امداد کا اعلان

بدھ 28-نومبر-2018

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کی پٹی کے حق واپسی تحریک کے زخمی ہونے والے مظاہرین کی مالی اور طبی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے مطالبے کی پر زور حمایت جاری رکھے گا۔

غزہ میں حق واپسی تحریک کی رابطہ کمیٹی کے رکن حسن منصور نے بتایا کہ ایران نے غزہ کی پٹی میں حق واپسی تحریک کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی مالی اور طبی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے حق واپسی تحریک کے زخمیوں کےعلاج معالجے کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس تحریک کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے خاندانوں کی کفالت کرے گا۔

انہوں‌ نے ایران کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مالی مدد کے اعلان پر تہران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

حسن منصور نے عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور تحریک آزادی کی حمایت کے لیے ایران کے نقش قدم پر چلے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے غزہ میں زخمی مظاہرین کی مالی اور طبی امداد کا اعلان عرب ممالک اور دیگر مسلمان ملکوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ بھی غزہ کے عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری حق واپسی تحریک کے دوران اب تک 236 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی